فیصل آباد،کپاس کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کےلئے کرائی سوپر لا انتہائی مفید قرار

بدھ 26 مارچ 2025 16:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) جامعہ زرعیہ کے زرعی ماہرین نے کپاس کو مختلف قسم کے کیڑوں کے حملہ سے بچانے کےلئے کرائی سوپر لا نامی کیڑے کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ کیڑا 329 سفید مکھی کے بچوں، 288 سبز تیلے اور 100 سست تیلے کو کھا جاتا ہے لہٰذا محکمہ زراعت نے اس کیڑے کی افزائش نسل کا کام تیز کر دیا ہے جس کے مفید نتائج حاصل ہوں گے۔ اسی طرح دوسری فصلوں میں چھپے دشمن کیڑوں کو تلف کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فصل دوست کیڑے دشمن کیڑوں کے خاتمہ سمیت زرعی زہروں سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :