ہم نوجوان کھلاڑیوں کو مزید مواقع دیں گے ، مزید میچ کھیلنے کیلئے انکی حمایت کریںگے : سلمان آغا

ہمارا فوکس ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء ہے : ٹی ٹونٹی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 مارچ 2025 16:09

ہم نوجوان کھلاڑیوں کو مزید مواقع دیں گے ، مزید میچ کھیلنے کیلئے انکی ..
ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2025ء ) قومی ٹی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مزید مواقع دیں گے اور مزید میچ کھیلنے کے لیے ان کی حمایت کریں گے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ”نیوزی لینڈ نے آج ہمیں ہرا دیا، اس نے پوری سیریز میں ہمیں پیچھے چھوڑ دیا۔

ہمارا فوکس ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے، حسن نواز اور محمد حارث اس سیریز میں ہمارے مثبت اقدام تھے، حسن نے اچھی بیٹنگ کی، سفیان نے اچھی بیٹنگ کی۔ ہم اپنے نوجوانوں کو مزید مواقع دیں گے اور مزید میچ کھیلنے کے لیے ان کی حمایت کریں گے۔"
واضح رہے کہ سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

 
ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی، اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 
دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور محمد عثمان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان 1، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا 51 رنز کی اننگز کھیلی، انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

 
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 10ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم فن ایلن 27 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں مارک چیپ مین بھی 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 
میچ کے ہیرو ٹم سیفرٹ 93 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ 
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔