مظفر آباد میں زیر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت پتنگ بازی کرنے ، ڈور، دھاتی ڈور، پتنگوں کی تیاری پر پابندی عائد

بدھ 26 مارچ 2025 20:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مدثر فاروق نے زیر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مظفرآباد کی حدود میں پتنگ بازی کرنے ، ڈور، دھاتی ڈور، پتنگوں کی تیاری اور ان کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ کوئی بھی شخص نہ ایسا کرے گا اورنہ کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص اشخاص کے خلاف زیر دفعہ APC-188کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔