آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے پیپلز پارٹی کے شوکت جاوید میر اور سینئر صحافی عبد الوحید کیانی کی ملاقات

بدھ 26 مارچ 2025 21:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ندیم حیدر بخاری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میراور سینئر صحافی کالم نویس عبد الوحید کیانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے سید ندیم حیدر کی میرٹ پر تعیناتی کی مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔