اسلام آباد ،نجی سوسائٹی میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

بدھ 26 مارچ 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسلام آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود نجی سوسائٹی کے فیز تھری میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ 2گروہوں کے درمیان رشتے کے تنازع پر ہوئی، فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔