مصروف ترین شاہراہ بینک روڈ پر دن دیہاڑے قادری جمال ٹریڈرز کی انوکھی واردات

جمعرات 27 مارچ 2025 13:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) مصروف ترین شاہراہ بینک روڈ پر دن دیہاڑے قادری جمال ٹریڈرز کی انوکھی واردات، خواجہ بلال قادری نے عید الفطر کے دوران ایوارڈ ہونے والی عمارت کی باقیات پر قبضہ کرنے اور مزید تعمیرات کی غرض سے پلان تشکیل دیتے ہوئے ابتدائی طور پر جہازی نما تشہیری بورڈ نصب کر دیا، دن دیہاڑے تشہیری بورڈ نصب کرنے پر لوگ ششدر رہ گئے۔

(جاری ہے)

مصروف اور گنجان آباد بینک روڈ پر شاہ سلطان برج کے دونوں اطراف قبضوں کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے، جس کی دیکھا دیکھی مزید تجاوزات مافیا، قبضہ مافیا سرگرم ہے۔ گزشتہ روز دن دیہاڑے قادری جمال ٹریڈرز کی جانب سے ایوارڈ ہونے والی عمارت کی باقیات پر جہازی نما بورڈ نصب کیا گیا، جس بارے شنید ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مزید تعمیرات مکمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :