وزیر خزانہ بلوچستان کی کوئٹہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد

جمعرات 27 مارچ 2025 14:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری ایوب ترین اور دیگر نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں کابینہ کے انتخاب کے لئے شفاف طریقہ کار مثبت سوچ اور جمہوری روایات کا حصہ ہے ،بلوچستان کے صحافی ہمیشہ سے مثبت صحافت کے ذریعے صوبے کے مسائل اجاگر کرتے رہے ہیں، امید ہے نو منتخب کابینہ کوئٹہ پریس کلب کی بہتری اور صحافیوں کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔