نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب

جمعرات 3 جولائی 2025 23:08

نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ نشے کے عادی افراد کیلیے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں۔کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے حلف اٹھا لیا، میئر کراچی مرتضی وہاب نے عہدے داروں سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کے بعد میئر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے وہ عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی سہولت ہو گی، ضعیف افراد کے لیے شیلٹر ہوم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا، اگر یہاں زیرِ زمین پانی موجود ہے تو اپنی طرف سے آر او پلانٹ لگوا کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو حب کینال مکمل ہو جائے گی تو شہر کو پانی کی فراہمی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :