تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار

جمعہ 4 جولائی 2025 13:28

تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)تین نوجوان لڑکیوں کو جبرا اغوا کر لیا گیا محنت کش کے گھر پراکیلی بہو سے زیادتی ۔مقدمات درج۔ چار گرفتار۔ وکلاء کالونی میں عبدالمنان شاہ کھگہ کی گھریلو ملازمہ ثمرین مارکیٹ سودا سلف خریدنے گئی تو کار سوار نامعلوم ملزم اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔چک 35 بارہ ایل میں قمر عباس زمیندار کی 16 سالہ بھتیجی ثانیہ گھر پر اکیلی تھی کہ عثمان اور دو نامعلوم ملزم زبردستی گھر میں گھس گئے اور ثانیہ کو اغوا کر کے لے گئے ملزم جاتے ہوئے 10 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات 80 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے ۔

گیمبر موڑ اڈ ہ نور شاہ پر اشرف بی بی کی بیٹی مہوش شادی شدہ کو اللہ دتہ۔ نور حسن۔ رب نواز۔ گل باز۔ اور خاتون سمیرا دھوکہ سے اغوا کر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے اور ملزم اللہ دتہ ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔

(جاری ہے)

وارڈ نمبر 17 محلہ محمد آبادگئو شالہ چیچہ وطنی میں محمد رمضان کی بہو فلک مان کو گھر پر اکیلے پا کر محمد شاہد زبردستی گھر میں گھس گیا اور فلک مان سے جبرا آبرو ریزی کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس سٹی ساہیوال، صدر چیچہ وطنی، نور شاہ اور سٹی چیچہ وطنی نے محمد فیاض ،قمر عباس، اشرف بی بی اور محمد رمضان کی مدعیت میں چار مقدمات 365 بی, 496 اے، اور 376 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک مغویہ مہوش کو بر آمد کر لیا اور چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔