صدرمملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت

جمعرات 27 مارچ 2025 17:55

صدرمملکت آصف علی زرداری  کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی ۔ صدر مملکت نے رمضان المبارک میں ایسی مذموم کارروائیاں دہشت گردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔\932