
بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا . چین کا یورپی یونین کو پیغام
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار سے برسلزمیں طویل ملاقات‘ یورپی یونین کی جانب سے جاری مذکرات پر بریفینگ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 5 جولائی 2025
13:20

(جاری ہے)
عہدیدار کا کہنا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس کے ساتھ 4 گھنٹے طویل ملاقات سخت مگر باوقار تبادلہ خیال پر مشتمل تھی جس میں سائبر سیکیورٹی، نایاب معدنیات، تجارتی عدم توازن، تائیوان اور مشرق وسطیٰ جیسے موضوعات شامل تھے عہدیدار کے مطابق وانگ یی کے نجی تبصروں سے اشارہ ملتا ہے کہ بیجنگ یوکرین میں ایک طویل جنگ کو ترجیح دے سکتا ہے تاکہ امریکا کی مکمل توجہ چین پر مرکوز نہ ہو جائے یہ خدشات ان ناقدین کے مو¿قف کی تائید کرتے ہیں جو کہتے ہیں کہ بیجنگ کا یوکرین کے معاملے پر دعویٰ کردہ غیر جانبدارانہ موقف اصل میں اس کے بڑے جغرافیائی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا. گزشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماﺅ ننگ سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا جس کی پہلی خبر ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے دی تھی تو انہوں نے چین کا دیرینہ موقف دہرایا انہوں نے کہا کہ چین یوکرین کے مسئلے کا فریق نہیں چین کا یوکرین بحران پر موقف معروضی اور مستقل ہے یعنی مذاکرات، جنگ بندی اور امن، یوکرین کا طویل بحران کسی کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ اس مسئلے کا سیاسی حل جلد از جلد تلاش کیا جائے ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ اور متعلقہ فریقین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس سمت میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے. چند ہفتے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے ماسکو کے ساتھ لامحدود شراکت داری کا اعلان کیا تھا اور تب سے دونوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں چین نے خود کو ممکنہ ثالث کے طور پر پیش کیا لیکن” سی این این“ کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے لیے اس تنازع میں داﺅ بہت زیادہ ہے خاص طور پر روس جیسے بڑے شراکت دار کو کھونے کا خطرہ ہے. چین نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ روس کو تقریباً فوجی مدد فراہم کر رہا ہے یوکرین نے کئی چینی کمپنیوں پر روس کو ڈرون پرزے اور میزائل سازی کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر پابندیاں عائد کی ہیں 4 جولائی کو روس کے ڈرون اور میزائل حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا .
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں زندگی کا خواب مشترکہ کوششوں سے حقیقت بننے کے قریب
-
امدادی کٹوتیاں: صومالیہ میں لاکھوں لوگوں کو بھوک کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.