نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ کی جنرل عاصم منیر سے تعزیت

جمعرات 27 مارچ 2025 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر امان پراچہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہیکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

امان پراچہ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالی آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی آرمی چیف ے ساتھ ہے۔

امان پراچہہ نے جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :