شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

سیکرٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود کی جسٹس (ر)شوکت صدیقی سے ملاقات ،فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

جمعرات 27 مارچ 2025 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی)شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے جسٹس (ر)شوکت صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز کی درخواست پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سیکرٹری سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے کہا کہ تین ماہ میں زیر التوا کیسز نمٹائے اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔انہوںنے کہاکہ ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔