
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے نیدرلینڈز کی سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
انسانی حقوق کے فروغ، قانون سازی، پالیسی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال
جمعرات 27 مارچ 2025 22:15
(جاری ہے)
انہوں نے سفیر کو پاکستان میں حالیہ قانون سازی سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جن میں سینیٹ میں نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور بل کا تعارف شامل ہے۔
یہ ایک بااختیار قانونی ادارہ ہے جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، اور اقلیتوں کی قومی ترقی میں مکمل شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔سفیر نے وفاقی وزیر کو اپریل میں ڈچ ہاکی کے معروف کھلاڑی فلورس جان بوویلینڈر کے دورہ پاکستان سے بھی آگاہ کیا جو سپورٹس ڈپلومیسی کے فروغ کے لئے اہم قدم ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو اس سلسلے میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر کھیلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں انہوں نے مئی میں نیدرلینڈز کے انسانی حقوق کے سفیر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک ملاقات کی تجویز دی جسے وفاقی وزیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے ایک اہم موقع کے طور پر خوش آئند قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے مشترکہ ترجیحات پر مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نیدرلینڈز بین الاقوامی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔مزید قومی خبریں
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
-
وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.