محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 28 مارچ 2025 11:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔ زراعت آفیسر (توسیع )مرکزصدر حمیرا یونس نے اے پی پی کوبتایا کہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت30اپریل تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈے کی کاشت کے لئے 3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور تین بوری سپرفاسفیٹ'ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹڑیاں اس طرح بنائیں کہ مصنوی کھادبھی مٹی کی 8 سے 10 سینٹی میٹر کے نیچے آجائے۔ٹینڈے کی فصل کو کماد اور کپاس کی اگیتی کاشت کیساتھ بھی لگایا جاتا ہے ،جو کافی منافع بخش فصل بن جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :