مویشی پال حضرات کیٹل فارمنگ کو فروغ دے کر معاشی انقلاب لایا جاسکتاہے، ڈی ڈی پسرور

جمعہ 28 مارچ 2025 12:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا کہ مویشی پال حضرات کیٹل فارمنگ کو فروغ دے کر معاشی انقلاب لایا جاسکتاہے۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کہا کہ کیٹل فارمنگ سے وابستہ افراد کی رہنمائی اور انہیں مشاورت کی فراہمی کیلئے جہاں کسان میلے منعقد کئے جارہے ہیں وہیں جدید لٹریچر کے ذریعے ان میں شعور و آگاہی بھی پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کیٹل فارمنگ کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے تمام ممکن استفادہ کیاجاسکتاہے۔ لہٰذا مویشی پال حضرات اور زمینداروں و کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں حکومتی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں۔انہوں نے مویشی پال حضرات کو محکمہ کی مشاورت سے جانورو ں و مویشیوں کو متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے نیز نئے خریدے گئے جانوروں کو کم از کم 10سے 15روز کے لئے کسی علیحدہ جگہ پر رکھا جائے اور اسے بیمار ریوڑ میں شامل کرنے سے گریز کیا جائے۔ مویشی پال حضرات نئے خرید کردہ جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے اور مکمل اطمینان کے بعد دوسرے جانوروں میں شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :