مسلم تنظیموں کی طرف سے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کی افطارپارٹی کا بائیکاٹ

جمعہ 28 مارچ 2025 13:10

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)بھارت میں مسلم تنظیموں نے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر مسلم رہنمائوں نے وجئے واڑہ کنونشن سینٹر میں وزیراعلیٰ کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومتوںکو متنازعہ وقف ترمیمی بل واپس لینے پر مجبور کرنے کیلئے احتجاجاوجئے واڑہ اور دیگر مقامات پر ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی افطار پارٹیوں کابھی بائیکاٹ کیا۔مسلم تنظیموں کے قائدین، سرکردہ شخصیات اور تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز نے وزیر اعلی کی افطارپارٹی میں شرکت نہیں کی۔مسلم تنظیمیں 2 اپریل کو وجئے واڑہ میں وقف ترمیمی بل کی منسوخی کیلئے دھرنادینے پر بھی غور کر رہی ہیں۔