مظفرگڑھ ،عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدام کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 28 مارچ 2025 14:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کی زیر صدارت ہیلتھ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صحت عامہ کے حوالے سے جاری منصوبوں، طبی سہولیات اور محکمہ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان ایم چانڈیہ، ایم پی اے عون حمید ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صحت کے شعبے میں بہتری لائی جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :