بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنیوالے پاکستانی بیٹر بن گئے

سابق کپتان نے پہلے میچ میں اپنی 36 ویں ون ڈے ففٹی سکور کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 مارچ 2025 14:16

نیپئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ 
بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی جو ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 36 ویں نصف سنچری تھی، بابر اعظم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

 
بابر اعظم اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں 16 اننگز میں 8 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بہترین کارکردگی ہے، اس فہرست میں پہلا نمبر ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 20 اننگز میں 9 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں ، سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا 25 اننگز میں 8 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں تیسرے جب کہ پاکستان کے فخر زمان 14 اننگز میں 7 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

 
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے ہرا دیا۔