ماہ صیام نیکیوں کا موسم بہار اور امت مسلمہ کیلئے رب کریم کا تحفہ خاص آتا ہے، مولانا ملک ضیا الحق

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)مرکزی اتحاد العلما سرگودھا کے جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق نے کہا ہے کہ ماہ صیام نیکیوں کا موسم بہار اور امت مسلمہ کیلئے رب کریم کا تحفہ خاص آتا ہے جس میں قرآن کو پڑھنا اور سننا باعث آجروثواب ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ کی گھڑیوں کو غنیمت جانتے ہوئے عبادات کو معمول بنائیں اور رب کائنات سے اپنے گناہوں اور لغزشوں کی معافی مانگیں تاکہ ہماری دنیا و آخرت میں شفاعت نصیب ہو سکے۔

انہوں نے جامع مسجد ضیائے توحید میں تکمیل قرآن کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ماہ صیام وہ مقدس و بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ کی رحمتیں ہر جانب برستی ہیں اور شیطان قید کر کے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینہ میں عبادات، نوافل، تلاوتِ قرآن، صدقہ و خیرات اور دعا و استغفار کے ذریعے اللہ تعالی کی رضا حاصل کریں اور قرآن کو پڑھنا اور سننا ماحول بنا لیں انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ "جس نے ایمان اور اخلاص کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اور نماز تروایح و تہجد کا اہتمام کیا اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

" انہوں نے کہا کہ روزہ محض بھوک و پیاسں کا نہیں اس میں اللہ کی رضا اور رحمتوں کے حصول کو یقینی بنانا اور ہ اپنی روحانی اصلاح کا کرنا ہے۔ہمیں اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانی چاہئیں، بری عادتوں کو ترک کرکے نیک اعمال اپنانے چاہئیں تاکہ رمضان کے بعد اس کی برکتیں ہمارے ساتھ رہیں۔آخر میں ملک و ملت استحکام اور امت مسلمہ کے لئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :