مقبوضہ جموں وکشمیر،کٹھوعہ ، ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

ہفتہ 29 مارچ 2025 16:29

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ تلاشی آپریشن کا دائرہ آج ضلع کٹھوعہ کے راجباغ میں گھاٹی جوتھانہ جنگل کے نئے علاقوں تک بڑھا دیا گیا۔قبل ازیں گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ میں آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :