کھاریاں،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،مسروقہ موٹر سائیکل،منشیات برآمد

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:30

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)پولیس تھانہ اے ڈویژن نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل،1270گرام چرس اور پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سٹی عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن زبیر انجم نے اپنی پولیس ٹیم انچارج چوکی کابلی گیٹ سید عمران شہزاد کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ثاقب علی سکنہ منڈی بہاالدین کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل 70CCمالیتی 1لاکھ 40ہزار روپے برآمد کرلی۔ منشیا ت فروش ملزم محمد آصف سکنہ محلہ ٹاہلی پورہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار 1270گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ناجائز اسلحہ بردار ملزم زین امجد سکنہ محلہ ٹاہلی پورہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :