’ سندھ پبلک سروس کمیشن کا محکمہ بہبود آبادی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل آفیسر(خواتین )بی پی ایس 17 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:10

Wحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) سندھ پبلک سروس کمیشن(ایس پی ایس سی)نے محکمہ بہبود آبادی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل آفیسر(خواتین )بی پی ایس 17 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے جن میں 10 امیدوار کامیاب قرار پائیں۔جبکہ محکمہ بہبود آبادی میں میڈیکل آفیسر (مرد)بی پی ایس 17میں تین امیدوار کامیاب قرار پائے۔ دوسری جانب محکمہ ہیومن رائٹس میں انٹرویو اور تحریری امتحان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی پی ایس 17 میں دو امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیومن رائٹس میں ڈپٹی ڈائریکٹر بی پی ایس 18 میں ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔ محکمہ صحت اکاونٹنٹ بی پی ایس 16میں ایک امیدوار کامیاب جبکہ محکمہ بہبود آبادی میں میں ہی اسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر بی پی ایس 17 میں ایک امیدوار کامیاب قرارپایا۔ محکمہ ثقافت وسیاحت و آثار قدیمہ میں اکاونٹنٹ بی پی ایس 16 میں ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔ واضح رہے کہ ایس پی ایس سی نے ان نتائج میں شہری اور دیہی کوٹہ سمیت سندھ میں رائج تمام آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :