سرگودھا، تلخ کلامی کی رنجش میں موٹر سائیکل سوار مسلح افرادکا سنوکر کلب پر دھاوا

نوجوانوں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیو بنا کر 19 ہزار نقدی کا پرس چھین کر فرار ہو گئے

اتوار 30 مارچ 2025 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)سرگودھا میں تلخ کلامی کی رنجش میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سنوکر کلب پر دھاوا بول کر فائرنگ کرتے ہوئے نوجوانوں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیو بنا کر 19 ہزار نقدی کا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں تلخ کلامی کی رنجش پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 47 پل کے قریب سنوکر کلب پر دھاوا بول کر چک 47 کے نوجوانوں ملک حامد اور ضیا رسول کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے خوف ہراس پھیلائے رکھا اور مخالفین پر تشدد کی ویڈیو بناتے ہوئے 19000 نقدی کا پرس چھین کر فرار ہو گے۔جس پر ملک حامد نے تھانہ سٹیلائٹ میں واقعہ کی درخواست دیتے ہوئے ملزمان عثمان تارڑ،ملک حسنات،محسن عرف موچھا،عبدالرحمان ساہی،ملک عمیر اور 5/6 نامعلوم کو نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے سنوکر کلب میں لڑائی اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ایس ایچ او کو فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتارکر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔کسی بھی قسم کی بد امنی یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :