بھارتی پولیس نے پونچھ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، گھروں اور زمینوں سے محروم کرنے کی مہم تیز کر دی

بدھ 2 اپریل 2025 10:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ نے ضلع پونچھ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گگڑیاں منڈی میں منظور احمد کی اراضی ضبط کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، گھروں اور زمینوں سے محروم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔

ان کارروائیوں کا مقصد بی جے پی اورآر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا کر مقامی آبادی کو معاشی طور پر کمزور کرنا اورضبط شدہ جائیدادوں کی غیر کشمیری ہندوئوں کو منتقل کرنا ہے تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :