بہاولنگر، سلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار

بدھ 2 اپریل 2025 15:55

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوئوں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 4 مفرور ملزمان کی تلاش جاری تھی، جنہیں اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :