چوہدری انوارالحق کی جام ہائوس لدرہ آمد،کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب نے استقبال کیا

بدھ 2 اپریل 2025 17:50

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی جام ہاوس لدرہ آمد،معروف کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب نے حاجی ذوالفقارعلی ملوانہ،محمدشکیل و دیگر کے ہمراہ استقبال کیا۔بچوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے،موسٹ سینیر وزیر وقار احمد نور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم اور سینئروزیرجملہ شرکاء سے عید ملے،مصحافہ کیا،محمدشکیل کے بہنوئی کی وفات پرفاتحہ خوانی کی، کمشنرمیرپور ڈویژن چوہددی شوکت علی ڈی آئی جی ڈاکٹرلیاقت حسین،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی چوہدری محمد امین،چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین خان،ممبر ضلع کونسل راجہ شفیق و دیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔

جام اظہر ایوب و دیگر شرکاء نیوزیراعظم چوہدری انوارالحق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے اجتماعی سطح پرعوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا۔

(جاری ہے)

حکومت آزادکشمیر نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے،اجتماعی نوعیت کے کاموں پرزیادہ توجہ دی ہے جو لائق تحسین ہے۔اداروں کو درست سمت پر ڈالنے سے ریاست میں تعمیر و ترقی جاری ہے۔

اداروں میں شفافیت،گڈگورننس ہیلتھ پیکج،این ٹی ایس،سوشل پروٹیکشن پروگرام سمیت دیگردرجنوں منصوبہ جات و تعمیر و ترقی سے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ ہورہاہیموجودہ حکومت نے 97 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تاریخی ہیلتھ پیکج دیا۔ موجودہ حکومت میرٹ پرکام کررہی ہے،سٹیٹس کو کو توڑا ہے۔میرٹ پر تقرریاں ہوئیں۔3100 امیدواران این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر لگے۔پی ایس سی کو شفاف انداز میں فعال کیا۔سوشل پروٹیکشن فنڈ سے مایوس و بیحال طبقے کی سرپرستی ریاست نے کی،حکومت آزادکشمیر ریاست بھر میں عوام کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہی ہے،وسائل کی منصفانہ تقسیم کی گئی ہے۔