م*پرائس کنڑول ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا گیاہے‘ترجمان تحصیل انتظامیہ سماہنی

بدھ 2 اپریل 2025 18:05

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء)ترجمان تحصیل انتظامیہ سماہنی کے مطابق کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال کے حکم پر پولیس و مجسٹریٹس بازاروں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،پرائس کنڑول ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا گیاہے۔رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں ایس ڈی ایم میاں حسام ساجد،تحصیلدار محمدعثمان ہمراہ پولیس ٹریفک پولیس بازاروں میں موجود رہے۔

متعدد دکانیں سیل ہوئیں۔

(جاری ہے)

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو جرمانے ہوئے۔بیف مٹن چکن کریانہ پھل،سبزی سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھا گیا سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں,رمضان المبارک میں شکایت سیل فعال رہا عوامی شکایات پر فوری ایکشن کیاگیا،بازاروں میں خریداروں سے استفسار کرکے بھی جرمانے ہوئے آج 29 ویں روزے کو بھی بھاری جرمانے کئے گئے اس وقت بھی تمام پولیس مجسٹریٹس بازاروں میں ہیں۔اگر کسی بھی شہری کو کوئی شکایت ہے وہ بل سمیت شکایت درج کروائے یا خفیہ اطلاع کرے فوری شکایت کا ازالہ ہو گا۔