:ڈی جی ہیلتھ سروسز آزادکشمیر ڈاکٹر فاروق نورلا ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور چوہدری ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کا دورہ

بدھ 2 اپریل 2025 18:05

ھ بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء)عیدالفطر کے موقع پرترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کے مطابق رات گئے ڈی جی ہیلتھ سروسز آزادکشمیر ڈاکٹر فاروق نور نے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور چوہدری ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق نور نے ہسپتال ہذا میں دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا اور مریضوں سے ہسپتال کی سروسز سے متعلق استفسار کیا۔ڈی جی ھیلتھ نے مختلف وارڈز کا راونڈ بھی کیا اور ادویات کی بغیر تعطل فراہمی کے حوالے سے ہسپتال میں موجود سٹور بھی وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور چوہدری اور جملہ سٹاف کے کام کو سراہا اور مزید بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :