جن پچز پر سوئنگ اور باؤنس ہوتا ہے ہماری ٹیم بالکل فارغ ہوجاتی ہے : راشد لطیف

ہمارے بیٹرز کمر سے اوپر والی بال نہیں کھیل پا رہے ہیں، وائٹ بال کرکٹ میں دنیا کی کرکٹ کے ساتھ چلنا ہوگا : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 اپریل 2025 11:29

جن پچز پر سوئنگ اور باؤنس ہوتا ہے ہماری ٹیم بالکل فارغ ہوجاتی ہے : راشد ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اپریل 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹی ٹونٹی کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہ جیت سکا۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے 84 رنز سے جیت کر سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 292 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 208 رنز بناسکی اور ابتدائی بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔

(جاری ہے)

 
قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ جن پچوں پر سوئنگ اور باؤنس ہوتا ہے وہاں پر ہماری ٹیم بالکل فارغ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹرز کمر سے اوپر والی بال نہیں کھیل پا رہے ہیں، وائٹ بال کرکٹ میں دنیا کی کرکٹ کے ساتھ چلنا ہوگا۔ 
دوسری جانب آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز زیادہ مشکل ہوجاتی ہیں، جب وہ اور نسیم شاہ کھیل رہے تھے تو گیند پرانی ہوچکی تھی، ہم انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو الگ نہیں کر سکتے۔