مقبوضہ جموںوکشمیر، ہائیکورٹ نے تین افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

اگر یہ لوگ اور کسی مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیں،عدالت کی ہدایت

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے تین افراد کی کالے قانون’’ پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ ( پی ایس ای) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع پلوامہ کے عمر کبیر میر، بارہمولہ کے عبدالاحد عرف احد مولوی اور اسلام آباد ضلع کے محمد اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ اگر یہ لوگ اور کسی مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیں۔

متعلقہ عنوان :