عید الفطر کے دوسرے روز کئی اہم شخصیات مرد و زن اپنے پیاروں کو داغ مفارقت دے گئے

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)عید الفطر کے دوسرے روز کئی اہم شخصیات مرد و زن اپنے پیاروں کو داغ مفارقت دے گئے جن میں والدہ محترمہ سید صابر حسین نقوی (ریٹائرڈ)تحصیلدار و ضلعی صدر جعفریہ سپریم کونسل مظفرآباد، کالا خان مرحوم کے چھوٹے بھائی محمد صدیق ریٹائرڈ ملازم صدارتی سیکرٹریٹ،والد محترم حماد صدیق اور محمد صدیق سینٹر پلیٹ، اہلیہ محترمہ شیخ عبدالرشید مرحوم،والدہ محترمہ شوکت احمد شیخ مرحوم، شاہد شیخ و امجد شیخ، محمد نذیر کھوکھر،محمد سفیر کھوکھر کے چھوٹے بھائی محمد شریف کھوکھر ولد قاسم الدین کھوکھر مالسی بالا سنگلی،خواجہ شہزاد گنائی عرف آزاد لالا قصبہ ہٹیاں دوپٹہ، جبکہ کالا خان مرحوم کے بھائی اور سفیر احمد کے بہنوئی محمد صدیق ریٹائرڈ ملازم صدارتی سیکرٹریٹ سکنہ لمیاں پٹیاں حال سنٹرل پلیٹ انتقال فرما گئے۔

(جاری ہے)

تمام مرحومین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :