سی آئی اے پولیس بھکر نے ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

جمعرات 3 اپریل 2025 22:57

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) سی آئی اے بھکر پولیس نے ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر ملک عمران یعقوب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت سے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ سٹی بھکر کے مقدمہ نمبر 393/24 کے مرکزی اشتہاری ملزم عمران ولد محمد اقبال سکنہ دریا خان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈکیت سٹی ایریا بھکر سے ڈکیتی کی واردارت کر کے کافی عرصہ سے روپوش تھااور بھکر پولیس کومطلوب تھا۔ بہترین کاروائی کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھکر شہزاد رفیق اعوان نے تمام سی آئی اے ٹیم کو شاباش دی۔