مارک چیپمین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے بھی باہر

3 میچز کی سیریز کے پہلے دونوں میچ نیوزی لینڈ ٹیم جیت چکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 اپریل 2025 10:53

مارک چیپمین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے بھی باہر
نیپئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2025ء ) نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ 
مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹریننگ سیشن کے دوران مارک چیپمین کی انجری کا معائنہ کیا گیا تاہم وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے، ان کی جگہ ٹم سائفرٹ ہی اسکواڈ میں برقرار رہیں گے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کے دونوں میچ نیوزی لینڈ ٹیم جیت چکی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 3 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسکواڈ نے بارش کے باعث بے اوول میں انڈور پریکٹس سیشن کیا۔