برادریوں، علاقائی ازم یا مفادات کی سیاست صرف عارضی اور کھوکھلی بنیادیں ہیں،لیاقت شبیر

جمعہ 4 اپریل 2025 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) امیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد لیاقت شبیر نے کہا ہے کہ برادریوں، علاقائی ازم یا مفادات کی سیاست صرف عارضی اور کھوکھلی بنیادیں ہیں،جو قوم کو دیرپا کامیابی نہیں دے سکتیں۔ ہمیں ان اصولوں کو اپنا کر ایک ایسی قوم بنانی ہے جو نہ صرف ترقی کرے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بنے۔

ان کا کہنا ہیکہ'' علم،سچائی،انصاف،قوم کی ترقی کا ضامن ہیں۔

(جاری ہے)

لیاقت شبیر نے کہا کہ ''قوم کی حقیقی ترقی صرف علم، سچائی اور انصاف کی بنیاد پر ممکن ہے۔ علم انسان کی سوچ کو بلند کرتا ہے، سچائی انسان کو صاف دل اور کھلا ذہن دیتی ہے، جبکہ انصاف ایک مضبوط معاشرتی ڈھانچہ قائم کرتا ہے۔امیدوار اسمبلی حلقہ تین لیاقت شبیر کا کہنا تھاکہ جب یہ تین عناصر کسی قوم میں رائج ہو جائیں، تو وہ کسی بھی بیرونی یا داخلی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ہماری سیاست کا محور ہی یہ تین آفاقی اصول ہیں۔ہم نسل نو کو جدید زیور تعلیم سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عالمی چیلنجوں سے مقابلہ کر سکیں۔