ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر کا بک سٹورز اور فوٹو کاپی کی دکانوں کا دورہ

جمعہ 4 اپریل 2025 14:30

پٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیرِ انتظام 8 اپریل سے ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے تناظر میں بک سٹورز اور فوٹو کاپی کی دکانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو انتباہ کیا کہ نقل کا مواد ملنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد میٹرک کے امتحانات کا نقل سے پاک، صاف اور شفاف انعقاد یقینی بنانا ہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :