کاشتکاروں کو وسط اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو وسط اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت ڈاکٹر مقصود احمدنے اے پی پی کو بتایا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقد آور اور مقبول ترین سبزی ہے اور اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ سے وسط اپریل تک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑاسمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا کاشتکار بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسری پھپھوند کش زہر لگا لیں اور اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ بیماری ظاہر ہو تو کانفیڈارکا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :