مظفرآباد ،شہر اقتدار کی مصروف ترین شاہراہوں چوکوں چوراہوں پر زیبرا کراسنگ یا تو معدوم یا سرے سے ہے ہی نہیں

اتوار 6 اپریل 2025 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) شہر اقتدار کی مصروف ترین شاہراہوں چوکوں چوراہوں پر زیبرا کراسنگ یا تو معدوم یا سرے سے ہے ہی نہیں،لاکھوں افراد سمیت طلباء و طالبات اور معمر افراد خواتین کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، شاہ سلطان برج سمیت شوکت لائن،سہیلی سرکا برھان وانی چوک،سی ایم ایچ چوک،علمدار چوک،بنک سکوائر ختم نبوت چوک،ویسٹرن بائی پاس پر تما لنکس اور رابطہ سڑکیں،،حیدری چوک عام عوام کے لیے باعث اذیت بن گئیں، زیبرا کراسنگ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین معمر افراد رلنے لگے، لوگ سڑک کے درمیان نصب کی گئی رکاوٹوں کو پھلانگنے پر مجبور ہو گئے، عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی سمیت تاجروں نے سڑکوں، چوراہوں،چوکوں کے درمیان اور تمام تعلیمی اداروں،ہسپتالوں کاروباری مراکز کے قریب انٹری پوائنٹس پر زیبرا کراسنگ بنانے اور لگائی گئی رکاوٹوں کے درمیان سے گزرنے کے لیے سٹیپ لوہے کا گھومنے والا جنگلا لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تمام بڑے شہروں کی طرح درمیان میں لوہے کا جنگلا لگا دیا جائے جہاں سے موٹر سائیکل وغیرہ نہ گزر سکیں صرف عام عوام راہگیر ہی گزر/عبور کر سکیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر اڈہ اور بنک روڈ پر لگائی گئی رکاوٹوں کو خواتین اور معمر افراد کو پھلانگتے دیکھ کر سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی، جماعتوں کے راہنماؤں تاجر برادری و دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شدید تاسف کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اگر ایک دو جگہوں پر آہنی جنگلہ لگا کر عوام کو سڑک عبور کرنے کے لیے زیبرا کراسنگ کی سہولت فراہم کر دی جائے تو یہ لوگ دیواریں پھلانگنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیبرا کراسنگ کے علاوہ گھومنے والا جنگلا لگایا جائے، جس میں سے عام عوام تو گزر سکے مگر موٹر سائیکلیں نہ گزر سکیں۔ انہوں نے کہا تمام بڑے شہروں میں روڈ عبور کرنے کے لیے زیبرا کراسنگ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو شاہ سلطان برج کی ڈیزائننگ اور تعمیر ہی ناقص اور غلط کی گئی ہے بعد اذاں اسے ون وے کر دیا گیا ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے مگر عوام کو سڑک کراس کرنے کے لیے جگہ نہ چھوڑنا بھی سراسر غفلت لاپرواہی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے عوام کے گزرنے کے لیے زیبرا کراسنگ بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :