اسلام آباد نیشنل پریس کلب اور کیپٹل پریمئر لیگ کے اشتراک سے خواتین صحافیوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

اتوار 6 اپریل 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نیشنل پریس کلب اور کیپٹل پریمئر لیگ کے زیر اہتمام خواتین صحافیوں کے لیے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے بیٹنگ کرکے فائنل میچ کا افتتاح کیا اور کھیل کے معیار اور حوصلہ افزا ماحول کو سراہا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں اور شرکاء سے بات کرتے ہوئیوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں، اور بالخصوص خواتین صحافیوں کے لیے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مواقع نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔وفاقی وزیر نے ٹورنامنٹ کی کامیابی پر نیشنل پریس کلب اور کیپٹل پریمئر لیگ کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔ فائنل میچ میں نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے رِسجا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :