چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی

منگل 1 جولائی 2025 21:54

چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین،مرکزی سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین اور دیگر قائدین کا دورہ صوبہ سندھ کے حوالے سے مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن،مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی اور سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان کی ہدایت پر مسلم لیگ ق کراچی کے عہدیداروں کا اجلاس میں مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری رمیز منظور روفی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے مسلم لیگ کے مرکزی قائدین کی کراچی آمد پر بھرپواستقبال،ورکرز کنونشن،تنظیمی امور، استقبالیہ کمیٹیوں کی تشکیل،عوامی مسائل کے حل سمیت دیگر اہداف طے کئے گئے۔

اس موقع پر مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان،جنرل سیکرٹری نعیم خان نے ورکرز کنونشن کے حوالے سے اپنی تجاویز پیشں کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین،مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور دیگر قائدین کا بھرپور استقبال و مسلم لیگ سندھ ورکرز کنونشن میں بھرپور انداز میں کرینگے۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات کراچی محی الدین ملک،سینئر نائب صدور ندیم صابر قریشی،عبد الستار بلوچ،ریحانہ رسول، واصل خان،کامران شیخ، یار محمد آفریدی،حنیف وارثی،کامران شاہ،محمد طارق، محمد سعید،محمد رئیس،شہزاد انصاری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی،