وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 1 جولائی 2025 22:20

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام  پر ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ماہ مقدس میں قیام امن،بھائی چارہ،رواداری کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہیں۔میڈیا پرسنز کی مشاورت سے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمٰی سلیمان کی ڈی آفس میں محرم الحرام انتظامات بارے میڈیا پرسنز کو بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔شرکاء اور عزاداروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔محرم روٹس اور اے کیٹیگری کے جلوس و مجالس پر291سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس،ریسکیو1122 اور سول اہلکار جلوس روٹس کے ہمراہ ہونگے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رینجرز اور آرمی کے دستے سٹینڈ بائی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سائبر کرائم پر خصوصی فوکس ہے،ضلعی کنٹرول روم میں تمام جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے آن بورڈ ہونگے،خانیوال میں پہلی بار موبائل سبیلیں جلوس روٹس کے ہمراہ ہونگی،سوشل میڈیا ایکیٹیوٹیز سمیت ہوٹلوں میں مقیم لوگوں پرخصوصی توجہ مرکوز ہے،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ واپڈا،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل ودیگر محکمے آن لائن ہیں،ضلعی انتظامیہ کا ممبران امن کمیٹی،علماء کرام منتظمین اور میڈیا سے اچھا ریلیشن شپ ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم،جلوسوں کے ہمراہ کلینک آن وہیل موجود ہوں گی۔

بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ ہیں،ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز اور کیمرے مکمل فعال کئے گئے،ٹریفک،پارکنگ اور جنریٹرز کا متبادل انتظام وضع کیا گیا ہے،فلیش اور ٹربل پوائنٹس،فورتھ شیڈول پرسنز پر فوکس ہے،مجالس،جلوس شرکاء کی فزیکل اور واک تھرو گیٹس پر بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ ہوگی،ڈپٹی کمشنر نے میڈیا پرسنز کو ضلعی کنٹرول روم کا وزٹ بھی کرایا۔مرکزی کنٹرول میں ایس این اے شاہد انجم بھٹہ کے ڈیجیٹل سکرینوں و مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی۔میڈیا پرسنز کا کردار قیام امن میں اہم،تجاویز پر غور کرینگے۔\378