سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دو روزہ تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 20:05

سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)حکومت سندھ نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور دس محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور وفاق کی جانب سے پہلے ہی ملک بھر میں 9، 10 محرم کی عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے تمام صوبوں میں خاص اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اور دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی ہوگی۔