بزم علم و فن پاکستان ہزارہ ریجن کے زیراہتمام مکالماتی ادبی نشست 11 اپریل کو منعقد ہو گی

پیر 7 اپریل 2025 16:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) بزم علم و فن پاکستان ہزارہ ریجن کے زیراہتمام مکالماتی ادبی نشست 11 اپریل کو سہ پہر 4 بجے ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج (سیپلنگز کیمپس) ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ادبی نشت کے مہمان خصوصی شاعر، افسانہ نگار، خاکہ نگار اور ”سہ ماہی شعر و سخت“ کے مدیر جان عالم ہوں گے۔ نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عامر سہیل انجام دیں گے۔ علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔