سرینگر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کا اہلکار ہلاک

پیر 7 اپریل 2025 17:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کا ایک اہلکاراچانک گرکر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کی شناخت بپلب سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جوسرینگرکے علاقے پانتہ چوک میں بے ہوش ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار بپلب سنگھ بھارتی ریاست مغربی بنگال کا رہنے والا تھا جو پانتہ چوک میں اچانک بے ہوش ہوکر گرگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے سرینگر کے اجالا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ طبی و قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد لاش کو متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔