شہدا ء پاک فوج قوم کے اصل ہیرو ہیں،سید اشفاق گیلانی

پیر 7 اپریل 2025 17:34

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے گڑتھامہ میں پاک فوج کے شہید جوان سپاہی ہارون الرشید شہید،سپاہی دانش علی شہید، سپاہی زوالقرنین عباسی شہید،کی قبر وں پر حاضری دی،شہدا کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی ایس پی راجہ عبدالخالق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الفغور عباسی کنٹرولر ایلمنٹری بورڈ راجہ محمد صدیق خان۔

ال جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ سات کے صدر گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ صدرِ معلم ریٹائر محمد منظور عباسی پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول گڑتھامہ راجہ نثار خان و عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے کہا کہ شہدا ء پاک فوج قوم کے اصل ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

ہم جوش و جذبہ شہادت سے معمور پاک فوج کے تمام جوانوں افسران اور اہلکاران کے ہمیشہ شکر گذار ہیں،جو اپنا خون اور زندگی وطن کے ناموس اور حفاظت کے لئیے قربان کرتے ہیں۔

بارگاہ خداوند کریم میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالٰی ان شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ اس موقع پرانہوں نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے بے مثال ہیں، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان قربانیوں کو رایگاں نہیں جانے دیں گی'' یہ ایک عہد ہے جو ہماری قوم نے اپنے شہداء سے وفاداری اور ان کی قربانیوں کی قدر کی نشانی ہے۔

اس عہد کے تحت ہم شہداء کی دی ہوئی قربانیوں کو سرفراز کر کے ان کی یاد کو زندہ رکھیں گے اور ان کے خاندانوں کی حمایت اور فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ عہد ہماری قومی یکجہتی اور عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے تاکہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کا حق ادا کر سکیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور ان کی قربانیوں کا حق ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :