نوابشاہ ، واپڈا حکام کی رینجرزاور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری

پیر 7 اپریل 2025 17:53

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) واپڈا حکام کی رینجرز اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی ہدایت پر واپڈا حکام نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ سب ڈویژن 2 میں واپڈا اے سی فرمان دھانی ، ایکئسن عزیز اللہ بھٹو ، ایس ڈی او غلام سرور رند ،لائن سپرٹینڈنٹ عبدالغفار ،لائن سپرٹینڈنٹ الطاف سومرو کی سربراہی میں واپڈا ڈیفالٹر کے خلاف کاروائیاں کی، اس آپریشن میں رینجرز کے افسران اور جوانوں نے بھی حصہ لیا ۔

واپڈا اے سی فرمان دھانی کے مطابق سب ڈویژن 2 میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹر کے خلاف پورے ہفتے آپریشن جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بقایاجات فوری ادا کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378

متعلقہ عنوان :