خانیوال،آرمی پبلک سکول لاہور کی طالبہ نے 91فی صدر نمبر حاصل کرکے جماعت ہشتم میں پہلی پوزیشن حاصل کی

پیر 7 اپریل 2025 18:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) آرمی پبلک سکول لاہور کی ہونہار طالبہ فاطمہ عدنان نے 91فی صدر نمبر حاصل کرکے جماعت ہشتم میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ فاطمہ عدنان انجنئیر عدنان بشیر شیخ کی بیٹی اور سنئیر صحافیوں انجم بشیر احمد ،قلزم بشیر احمد اور عنبر بشیر احمد کی بھتیجی ہیں اور ان کا تعلق خانیوال سے ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی سیاسی تجارتی تعلیمی حلقوں اور شہریوں نے مبارک باد پیش کی ہے-تفصیل کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والی آرمی پبلک سکول والٹن لاہور کی ہونہار طالبہ فاطمہ عدنان نے جماعت ہشتم کے نتائج کے مطابق کل1660میں سے1510. 5 نمبرز 91 فی صد نمبرز حاصل کرکے اپنی جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے - عوامی سماجی سیاسی تجارتی تعلیمی حلقوں اور شہریوں نے اس اعزاز پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابی کی دعا کی ہے۔

\378