نوجوت سنگھ سدھو نے بھرے اسٹیڈیم میں دھونی کو پھس پٹاخہ کہہ دیا

او یہ تو پھس پٹاخہ نکلا۔ کھودا پہاڑ نکلی چوہیا،سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو

پیر 7 اپریل 2025 21:38

نوجوت سنگھ سدھو نے بھرے اسٹیڈیم میں دھونی کو پھس پٹاخہ کہہ دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل 2025 کے تحت کھیلے گئے چنئی سپر کنگز کے مہیندر سنگھ دھونی کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ کے دوران شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ میچ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا، جہاں چنئی نے 184 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا اور وہ 25 رنز سے ہار گئے۔

یہ چنئی کی گھر میں دوسری مسلسل شکست تھی۔یہ واقعہ آخری اننگز کے 14ویں اوور میں پیش آیا جب دھونی، موہت شرما کے سامنے آئے۔ پیسر نے وجے شنکر کو وائیڈ یارکر ڈالا جس پر ایک سنگل کے لیے انہوں نے لانگ آف پر شاٹ جڑ دیا۔ تاہم، وہ اوور اسٹیپ کر گئے، جس کا مطلب تھا کہ دھونی کو فری ہٹ مل گیا۔دہلی کے کپتان اکشر پٹیل نے لانگ آن اور لانگ آف پر کھلاڑی رکھا، اس دوران کمنٹیٹر جتن سپرو نے ہندی کمنٹری میں کہا کہ ایک شاندار مقابلہ ہونے جا رہا ہے، کیونکہ موہت اب مشکل حالات میں تجربہ کار بولر ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم، سدھو نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی 95 رنز کو 28 گیندوں میں دفاع کرنے کے لیے پہلے ہی فتح کے قریب ہے، اور اس لیے دھونی کے پاس صرف ایک آپشن ہے کہ وہ فری ہٹ پر چھکا ماریں۔ اس دوران سدھو نے تماشائیوں کا ذکر کیا جو دھونی سے ایک باونڈری کی توقع کر رہے تھے اور کہا کہ اگر وہ ایسا کر لیتے تو اسٹیڈیم میں ہلچل مچ جاتی۔سدھو نے کہا، یہاں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

یہ جیتنے والی صورتحال ہے۔ اسے چھکوں کے لیے جانا ہوگا۔ اگر وہ اب نہیں جاتے تو کب جائیں گی درکار رن ریٹ اب تقریبا 15 ہے۔ لوگوں کو سنو، ہر کوئی چھکے کی توقع کر رہا ہے۔ اور اگر تم اس توقع پر پورا اترے، تو یہ اسٹیڈیم پھٹ جائے گا۔لیکن مداحوں کی امیدوں کے باوجود، دھونی بال کو چھو نہ سکے کیونکہ موہت شرما نے انہیں بانسر سے حیران کن طور پر آوٹ کر دیا۔

اس موقع پر سدھو نے دھونی کا مذاق اڑایا اور کہا، اوہ یہ تو پھس پٹاخہ نکلا۔ کھودا پہاڑ نکلی چوہیا۔دھونی پر پھر سے تنقیدسی ایس کے سابق کپتان دھونی ایک بار پھر دہلی کے خلاف سست کھیلنے پر تنقید کا شکار ہوئے۔ وہ ساتویں نمبر پر آ کر صرف 26 گیندوں پر 30 رنز ہی بنا سکے اور چنئی یہ میچ 25 رنز سے ہار گیا، جو ان کی مسلسل تیسری شکست تھی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں چنئی کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ وہ دھونی کو گیارھویں اوور میں نقصان کی حد کو کم کرنے کے ج*لیے آنے کی توقع نہیں رکھتے تھے اور کہا کہ اس مرحلے پر بیٹنگ کرنا واقعی مشکل تھا۔

انہوں نے کہا جب وہ میدان میں آئے تو مجھے لگتا ہے کہ گیند تھوڑا سا زیادہ گھومنے لگی۔ ہمیں سمجھ آیا کہ پہلے ہاف میں گیند اچھی رہے گی اور پھر آہستہ آہستہ سست ہوگی۔ تو ہم اس کے مطابق بیٹنگ کرنے اور گیند کے ساتھ رفتار اختیار کرنے کے لیے تیار تھے۔