پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خوشگوار بنانے کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر

پیر 7 اپریل 2025 22:18

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خوشگوار بنانے کی ضرورت ہے، پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) افغانستان میں پاکستانی سفیرمحمد صادق خان نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ، دونوں ممالک کو بہتر ماحول میں خامیاں دور کرنے اور تعلقات کو خوشگوار بنانے کی ضرورت ہے ۔ کالعدم ٹی ٹی پی دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ افغان حکام ان لوگوں کو کنٹرول کریں ، ایسا مذاکراتی میز پر بیٹھ کر ممکن ہو سکتا ہے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا افغانستان اور پاکستان کے تعلقات منفرد نوعیت کے اور اہمی ت کے حامل ہیں ۔ دونوں ممالک کو بہتر ماحول میں تعلقات کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط اور اچھے تعلقات ہیں ۔ پاکستان ایک خوشحال اور پر امن افغانستان کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

پانچ سال سے افغانستان میں سفیر ہوں مجھ پر پاکستان کی جانب سے کوئی دباو نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان نے طویل عرصے تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ۔ پندرہ لاکھ افغان مہاجرین قانونی طریقے سے اب افغانستان بھیجے جا رہے کیونکہ یہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ میں کالعدم ٹی ٹی پی سب سے بڑی رکاو ٹ ہے ۔ اس تنظیم کے دہشتگرد ہمارے معصوم شہرویوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

جو کہ ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا افغانستان سے پاکستان آنے والے لوگوں کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں یہ سلسلہ ر کنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا افغانستان کو اس مسئلے کا پا ئیدار حل نکالنا ہو گا ، اسے اپنے لوگوں کو کنٹرول کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کا حل یہ نہیں کہ ان لوگوں گرفتار کر کے ایک دوسر ے کے حوالے کیا جائے بلکہ اس کے لئے دونوں ملکوں کو رابطوں اور بات چیت کی ضرورت ہے ۔ بات چیت کے بعد ہی اس مسئلے کا کوئی متفقہ اور مستقل نکل سکتا ہے ۔