پریس کلب مظفر آباد کے سابق صدر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 7 اپریل 2025 23:23

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) پریس کلب باغ کے سابق صدر طاہر احمد عباسی،سابق جنرل سیکرٹری محمود راتھر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پریس کلب مظفر آباد کے سابق صدر سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔